Hussain Publishers

MISSION

مختصر تعارف

مختصر تعارف

س ادارے کے قیام کا مقصد عوام تک صحیح علم کا پہنچانا ہے ۔

حضرت عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :قبر میں مردے کی مثال بالکل اس شخص کی سی ہے جو دریا میں ڈوب رہا ہو ۔وہ بے چارہ انتظار کرتا ہے کہ ماں یا باپ یا کسی دوست آشنا کی طرف سے دعائے رحمت و مغفرت کا تحفہ پہنچے، جب کسی کی طرف سے اس کو دعا کا تحفہ پہنچتا ہے تووہ اس کو دنیا و ما فیہا سے زیادہ عزیز و محبوب ہوتا ہے اور دنیا میں بسنے والوں کی دعاوں کی وجہ سے قبر کے مردوں کو اتنا عظیم ثواب اللہ تعالی کی طرف سے ملتا ہے جس کی مثال پہاڑوں سے دی جاسکتی ہے اور مردوں کے لئے دعائے مغفرت ہے.(شعب الایمان للبیھقی)۔

اس حدیث مبارکہ کی روشنی میں ہمیں بھی چاہیئے کہ ہم زیادہ سے زیادہ تعداد میں یہ کتب اپنے والدین بہن بھائی اولاد اور دوست احباب جو کہ دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں یا حیات ہیں انکے ایصالِ ثواب اور صدقہ جاریہ کے حصول کے لئے یا دین کی نشرواشاعت کے لئے تقسیم کروانے کی فکر کریں اس لئے کہ آج اگر وہ مرحوم ہیں تو کل ہماری باری بھی ہے اس کےلئے نیک کام کرنے کی ترغیب دینا نیکی کرنے والے کے برابر ہے۔ [ مسلم] اور مزید یہ کہ میری طرف سے پہنچاتے رہو خواہ تھوڑی سی بات ہو۔ [ بخاری ] حدیث کا مفہوم ہے اللہ تعالی اس شخص کو سرسبزوشاداب رکھے جو میری بات کو سنے اسے محفوظ کرے اور آگے پہنچا دے۔ لہذا حسین پبلشرز کراچی کی تمام کتب نہ صرف آپکی طرف سے یہ فرض کفایہ ادا کررہی ہیں بلکہ صدقہ جاریہ کا سبب بھی بن رہی ہیں ۔ اس سلسلے میں حسین پبلشرز کراچی آپکے دینی جذبات کا خیال کرتے ہوئے خصوصی رعایت کے ساتھ آپکی یہ خدمت انجام دے گا انشاَاللہ لہذادیر نہ کریں۔ ابھی رابطہ کریں۔

:مؤلف

$

سیّد شاہد حسین عفا اللہ عنہ

شائع کتب کی تعداد

Catergories

Articles

Here you’ll be able to read the articles you might be interested in.

Videos

Here you’ll be able to watch the videos you might be interested in.

PDFs

Here, you’ll find all the PDFs     curated.                                                  

Images

Here, you’ll find all the images   curated.                                                    

Our Articles

*”عورت کی عزت! “*

اشفاق احمد مرحوم فرماتے ہیں کہ میں اپنی اہلیہ بانو کے ساتھ انگلینڈ کے ایک پارک میں بیٹھا ہوا تھا کہ وہاں تبلیغی جماعت کے کچھ نوجوان چہل قدمی کرتے ہوئے پارک میں آئے، اتنے میں مغرب کا وقت ہوا تو انہوں نے وہیں جماعت شروع کر دی۔ ان نوجوانوں کو نماز پڑھتا دیکھ کچھ نوجوان لڑکیوں کا ایک گروپ ان کے پاس...

read more

خاندان فنڈ

  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص آیا اور پوچھا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم "رزق میں برکت چاہتا ہوں" آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: "صلہ رحمی اختیار کر لو اللہ تمہارے رزق  میں برکت عطا فرما دے گا"۔ حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ نے اپنے دور خلافت میں کچھ عہدے اور منصب اپنے رشتے...

read more

رزق کے غیبی اسباب کا علم

یعنی اسباب غنٰی اور اسباب فقر کی بنیادی وجوہات اللہ رَبّ العزت کا فضل و احسان ہے کہ اس نے ہمیں محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت میں پیدا فرما کر خیر امت قرار دیا۔ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی زندگی کو اپنا کر ہمیں دنیا و آخرت میں کامیاب و کامران اور دونوں جہانوں کی ناکامیوں سے محفوظ...

read more

Drop Us a Line

Don’t be shy. Let us know if you have any questions!

13 + 3 =